حیدرآباد ۔ /30 جنوری (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ نارسنگی میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ٹول گیٹ کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار کو کار نے ٹکر دیدی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ این پروین ساکن شنکر پلی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا اور کل رات دیر گئے کتور ٹول گیٹ سے گزررہا تھا کہ ایک نامعلوم تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نارسنگی نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔