نارسنگی میں سڑک حادثہ ، خاتون ہلاک

   

حیدرآباد ۔ /2 اکٹوبر (سیاست نیوز) نارسنگی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران ایک خاتون حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ پولیس کے بموجب 38 سالہ ایلماں ساکن شنکر پلی کل رات 8 بجے مکان کے قریب سڑک عبور کررہی تھی کہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی اور دواخانہ عثمانیہ منتقلی کے دوران فوت ہوگئی ۔