نارسنگی میں سڑک حادثہ میں زخمی مزدور فوت

   

حیدرآباد۔/5 اپریل، ( سیاست نیوز) نارسنگی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں سڑک حادثہ میں زخمی ایک میستری زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ38 سالہ کے نرسمہا راؤ یکم اپریل کو بیوی کے ہمراہ موٹر سیکل پر نارسنگی کے علاقہ پی اینڈ ٹی کالونی سے گذر رہا تھا کہ وہ حادثہ کا شکار ہوگیا اور شدید زخمی ہوگیا تھا۔ نرسمہا راؤ کو علاج کیلئے دواخانہ عثمانیہ لایا گیا تھا اور علاج کے دوران وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔