حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) نارسنگی علاقہ میں ایک طالبہ کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ انشو پریہ جو ہمانشو رنجن کی بیٹی تھی ۔ پوپل گوڑہ علاقہ میں رہتی تھی ۔ جو ان دنوں نیٹ کی تیاری میں مصروف تھی ۔ جس نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ لڑکی تعلیم کے دباؤ اور ناکامی کے خوف سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔پولیس نارسنگی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔