نارسنگی میں قاتلانہ حملہ ، دو افراد زخمی

   

حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ نارسنگی میں دو افراد پر قاتلانہ حملہ کی سنگین واردات پیش آئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ گنڈی پیٹ کی ایک مندر کے قریب یہ واقعہ پیش آیا ۔ جس میں دو افراد کے آنند اور کے راج نامی افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جن کا تعلق ریاست کی برسر اقتدار ٹی آر ایس جماعت سے بتایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تین افراد جو اپنے چہروں کو نقاب سے ڈھانکے ہوئے تھے ۔ اچانک ان دونوں پر ٹوٹ پڑے جن کے ہاتھوں میں تیز دھار ہتھیار تھے ۔ اس حملہ میں زخمی راج کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جس کو ایک کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ حالیہ میونسپل انتخابات میں آپسی خصومت ہی اس حملہ کی وجہ بتائی جارہی ہے ۔ تاہم پولیس نے فی الحال کسی پہلو کی تصدیق نہیں کی اور مصروف تحقیقات ہے ۔