حیدرآباد /25 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ نارسنگی میں ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ جو عصمت ریزی کے مقدمہ میں ملوث تھا ۔ اور پیشی میں غیر حاضر رہا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ روہن سری کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ اس نے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ بنگلور شہر میں 6 ماہ قبل ایک عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا تھا اور اس عصمت ریزی کے واقعہ میں روہن سری کمار مبینہ طور پر ملوث تھا ۔ کل اس مقدمہ میں کمار کو بنگلور شہر میں پیش ہونا تھا اور وہ پیشی میں غیر حاضر رہا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع
ابراہیم پٹنم میں ایک شخص کی مشتبہ موت
حیدرآباد /25 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں ایک کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ تاہم 35 سالہ محمد بابا کی موت پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ پولیس کے مطابق بابا پیشہ سے سینٹیرنگ کا کام کرتا تھا ۔ پرگی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ جو ابراہیم پٹنم میں کام کے سلسلہ آیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بابا ابراہیم پٹنم میںکام کے موقع پر اپنے بھائی کے ساتھ آیا تھا اور اس کا بھائی واپس چلا گیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ بابا ملیش اور لکشمن کے ساتھ مئے نوشی کیا تھا اور ان سے جھگرے کی بھی اطلاعات پائی جاتی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع