نارسنگی میں نوجوان کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔/15نومبر، ( سیاست نیوز) نارسنگی پولیس حدود میں ایک نوجوان کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ پرشانت جو گزشتہ دو ماہ سے اس کے ساتھ نریش کے مکان میں رہتا تھا روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پرشانت ایک سالگرہ تقریب میںشرکت کے دوران کثرت سے شراب نوشی کی جس کے بعد ساتھی کے مکان پہنچا اور بے ہوش ہوگیا جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔