حیدرآباد۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ نارسنگی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں 14 سالہ کم عمر لڑکا سوئمنگ پول میں غرقاب ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی شیام جس کا تعلق وجئے واڑہ سے ہے اور وہ وجئے کمار اور پدما رانی کا بیٹا تھا۔ کوکاپیٹ میں واقع سن شائن اپارٹمنٹ میں مقیم اس کے رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے سائی ورون آیا تھا اور اپنے دیگر افراد خاندان کے ہمراہ سوئمنگ پول میں تیراکی کے لئے گیا اور غرقاب ہوگیا۔ پولیس نارسنگی نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ب