نارمنڈي کے رہنما‘اسٹان میئر’ فارمولہ لاگو کرنے پر رضامند

   

پیرس، 10 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی چانسلر انجیلامرکل نے کہا ہے کہ نارمنڈي فور (جرمنی، روس، یوکرین اور فرانس) نے ‘ا سٹان میئر’ فارمولہ کو لاگو کرنے کو لے کر بات چیت کی اور چارو ں ممالک نے اسے لاگو کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔محترمہ مرکل نے پیر کو کہا‘‘ہم نے پیرس میں مختلف ایشوز خاص کر ‘اسٹان میئر’ فارمولہ کو لاگو کرنے کے سلسلہ میں بات چیت کی ’’۔ انہوں نے بتایا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ، فرانس کے صدر امانوئل میکرو ن اور میں نے اس کو نافذ کرنے پر اتفاق کیا۔