نارواسلوک پر مس انگلینڈ کی سونیا گاندھی سے شکایت

   

کانگریس لیڈر نے دو نوجوان قائدین کی تفصیلات طلب کیں
حیدرآباد۔ 10 جون (سیاست نیوز) حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلوں کا اختتام تو ہوگیا مگر مقابلوں کے دوران مس انگلینڈ Milla Mageeکے الزامات آج بھی موضوع بحث ہیں۔ ذرائع کے بموجب مس انگلینڈ نے حیدرآباد میں جہاں کانگریس حکومت ہے، وہاں ان کے ساتھ غلط برتاؤ پر کانگریس کی سینئر قائد سونیا گاندھی سے شکایت کی ہے اور سونیا گاندھی نے بھی تفصیلات حاصل کی ہیں۔ ہائی کمان کے ایک سینئر قائد نے اس مسئلہ پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کو فون پر کرکے سونیا گاندھی کی ناراضگی سے واقف کرایا اور کانگریس کے دو نوجوان قائدین کے بارے میں تفصیلات حاصل کی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ حیدرآباد میں عالمی مقابلے کے انعقاد سے ساری دنیا میں تلنگانہ کا نام روشن ہوا ہے، وہیں مس انگلینڈ کے الزامات سے ریاست رسوا بھی ہوئی ۔ کانگریس ہائی کمان کے سینئر قائد نے جب اس معاملے کی تفصیلات حاصل کیں اور تحقیقاتی رپورٹ طلب کی گئی تو انہیں بتایا گیا کہ مس انگلینڈ کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ کانگریس قائد نے تلنگانہ کے جن دو قائدین کے خلاف الزامات عائد ہوئے ہیں، اس پر رپورٹ روانہ کرنے ہدایت دی اور ان قائدین کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ، اس کی رپورٹ بھیجی جائے۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ مس انگلینڈ نے برطانیہ حکومت اور مس انگلینڈ کے مقابلے منعقد کرنے والی تنظیم سے بھی شکایت کی۔ 2