ماسکو : روسی حکومت نے ناروے کو روسی سفارت کاروں سے غیر دوستانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ روسی حکومت کے مطابق، ناروے کو روسی سفارت کاروں کے خلاف دشمنانہ رویہ رکھنے کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے تحت ناروے کے روس میں متعین سفارت کاروں کی تعداد ستائیس تک محدود کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ ناروے نے اپریل میں پندرہ روسی سففارت کاروں کو ملک بدر کر دیا تھا۔