ناروے اومی کرون کے خطرہ کی وجہ سے پابندیوں میں اضافہ کرے گا

   

اوسلو: کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کیلئے ناروے اس کی روک تھام کیلئے نافذ پابندیوں کو مزید سخت کرے گا۔میڈیا کے مطابق ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر اسٹورے نے کہا کہ صورتحال سنگین ہے ۔ اومی کرون کا پھیلاؤ بہت زیادہ ہے اور ہمیں اس پھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے ۔ناروے میں کووڈ-19 کے نئے ویرینٹ اور ہاسپٹلس میں داخل ہونے کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ یہ جزوی طور پر اومی کرون کے پھیلاؤ کی وجہ سے ہے ۔