ناروے بچوں کے حوالے سے بہترین ملک

   

جنیوا ، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بچوں کیلئے سازگار ترین حالات مہیا کرنے والے ممالک میں ناروے پہلے نمبر پر ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک جائزے کے مطابق ناروے میں بچوں کو بہت صحت مند حالات زندگی اور جسمانی نشونما کے بہترین امکانات میسر ہیں۔ اس کے بعد جنوبی کوریا، ہالینڈ اور فرانس کا نمبر آتا ہے۔ جرمنی اس فہرست میں چودہویں پوزیشن پر ہے۔ جبکہ وسطی افریقی جمہوریہ اس فہرست میں سب سے نیچے ہے۔