لندن : ناروے کی شہزادی مارتھا لوئیس خود ساختہ’ شمن ‘ڈیوریک ویریٹ سے شادی کررہی ہیں۔ یہ شادی ا?لٹرنیٹ تھراپی کے دو عقیدتمندوں کا ایسا ملن ہوگا جس نے ناروے میں لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔52 سالہ طلاق یافتہ مارتھا لوئیس غیب کا علم رکھنے کی صلاحیت کی دعویدار ہیں جو فرشتوں کے ساتھ بات کر سکتی ہیں۔ اپنے اس تحفے کا انہوں نے کتابوں اور کورسز کی شکل میں فائدہ اٹھایا ہے۔کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ ویریٹ خود کو’چھٹی پیڑھی کا ’شمن ‘کہتے ہیں اور بیش قیمت طلائی زیور فروخت کرتے ہیں جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ خریدار کی جان بچا سکتے ہیں۔جون 2022 میں اپنی منگنی کا اعلان کرنے کے بعد مارتھا لوئیس نے انسٹاگرام پر کہاتھا کہ میں بہت روحانی ہوں، کسی ایسے شخص کے ساتھ رہنا بہت اچھا لگتا ہے جو اسے قبول کرے۔