ناروے کے دولت فنڈنے اڈانی گروپ کے تمام حصص فروخت کردیئے

   

اوسلو: ناروے کے بارہ کھرب ( 1.2 ٹریلین) ڈالرمالیت کے خودمختار دولت فنڈ نے بحران کا شکار ہندوستانی گروپ اڈانی میں اپنے اثاثے مکمل طورپرفروخت کردیے ہیں۔ ناروے کا یہ فنڈملک کی تیل اور گیس کی آمدنی سے سرمایہ کاری کیلئے قائم کیا گیا تھا۔اس کے2022 کے آخر میں اڈانی گروپ میں قریباً 20 کروڑ ڈالر مالیت کے حصص تھے۔اڈانی گرین انرجی میں اس فنڈ کا حصہ 0.14 فیصد، اڈانی ٹوٹل گیس میں 0.17 فی صد اور اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون میں 0.3 فی صد حصہ تھا۔فنڈمیں ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ای ایس جی) رسک مانیٹرنگ (ای ایس جی) کے سربراہ کرسٹوفر رائٹ نے جمعرات کوایک بیان میں کہا کہ’’سال کے آخرسیاب تک پانچ ہفتوں میں، ہم نے اڈانی کمپنیوں میں اپنی سرمایہ کاری کو مزید کم کردیا ہے‘‘۔واضح رہے کہ 2014 سے 2023 تک اس فنڈ کو اڈانی گروپ کے چھ ذیلی اداروں سے پہلے ہی الگ کرلیا گیا تھااوراس کی بنیادی وجہ ماحولیاتی آلودگی کے پھیلاؤیعنی جنگلات کی کٹائی میں ان اداروں کا کرداربتائی گئی تھی۔اس کے علاوہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں بھی اڈانی گروپ کے ان اداروں کا کرداربتایا گیا تھا۔