ناروے کے ویلتھ فنڈ سے چھ اسرائیلی کمپنیوں کا اخراج

   

اوسلو ۔ 19 اگست (ایجنسیز) ناروے کا خودمختار ویلتھ فنڈ مغربی کنارے اور غزہ میں فعال 6 کمپنیوں کے نام اپنے پورٹ فولیو سے نکال رہا ہیں۔ یہ فیصلہ اسرائیلی کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے جڑے ایک جائزے کے بعد سامنے آیا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے فنڈ کہلانے والے ناروے کے خودمختار ویلتھ فنڈ نے پیر کے روز کہا ہیکہ اس نے مغربی کنارے اور غزہ سے تعلق رکھنے والی چھ کمپنیوں کو اپنی فہرست سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام اسرائیلی سرمایہ کاری کے حوالے سے کیے گئے اخلاقی جائزے کے بعد سامنے آیا۔ دو ٹریلین ڈالر مالیت کے اس فنڈ نے ان کمپنیوں کے نام ظاہر نہیں کیے جنہیں خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لیکن اس فنڈ کا کہنا ہے کہ ان کے نام اور ہر کمپنی کے اخراج کی مخصوص وجوہات اْس وقت ظاہر کی جائیں گی جب سرمایہ مکمل طور پر واپس لے لیا جائے گا۔ یہ اعلان اس ماہ شروع ہونے والے ایک ہنگامی جائزہ کے بعد کیا گیا ہے۔ اس جائزے کا آغاز اس وقت ہوا جب یہ رپورٹ سامنے آئی کہ فنڈ نے جیٹ انجن بنانے والے ایک ایک ایسے گروپ میں سرمایہ کاری کی ہے جو اسرائیلی مسلح افواج کو لڑاکا طیاروں کی دیکھ بھال سمیت مختلف شعبوں میں خدمات فراہم کرتا ہے۔ فنڈ کی اخلاقیات کونسل نے کہا کہ وہ ہر سہ ماہی میںاسرائیلی کمپنیوں کا جائزہ لینے کا عمل جاری رکھے گی۔ یہ بات اہم ہے کہ اس فنڈ سے اخراج کا عمل ہمیشہ فنڈ کی اخلاقی نگران کونسل کی سفارشات کی بنیاد پر ہوتا ہے۔