عہدیداروں اور عملہ کی ستائش، کمشنر پولیس سٹی سی وی آنند
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد ناکوٹک انفورسمنٹ ونگ کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کمشنر پولیس حیدرآباد نے عہدیداروں اور عملہ کی زبردست ستائش کی ۔ حیدرآباد میں نشہ کے خلاف جاری اقدامات اور منشیات کی روک تھام کیلئے نارکوٹک انفورسمنٹ ونگ کی کارروائی اور اس کے نتائج پر کمشنر پولیس نے اطمینان ظاہر کیا ۔ اس موقع پر کمشنر پولیس حیدرآباد ڈی جی سی وی آنند نے دو انسپکٹران پولیس کے علاوہ کل 80 افراد خصوصی ٹیموں میں ایوارڈز تقسیم کئے اور بتایا کہ حیدرآباد میں منشیات کے تین بڑے مجرمین کی گرفتاری کے علاوہ 36 مقدمات کو کامیاب انداز میں حل کیا گیا۔ کمشنر پولیس آنند نے کہا کہ نارکوٹک شعبہ اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعہ کامیاب کارروائیوں کو انجام دے رہا ہے ۔ع