ناریل کیلئے مشہور کیرالا میں بھی نقلی ناریل کا تیل

   

ترواننت پورم 19جولائی (یو این آئی) کیرالہ میں ملاوٹ شدہ ناریل کے تیل سے صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، جس کی بنیادی وجہ مناسب لیبلنگ کے بغیر سستے اور کم درجے کے تیل کی ملاوٹ ہے ، جس سے صارفین کی صحت کو خطرہ لاحق ہے ۔ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران سرکاری لیبارٹریوں کے تجزیوں سے پتہ چلا ہے کہ ہائیڈرولائٹک رینسیڈیٹی، تیزاب کی مقدار میں اضافہ اور مقامی بازاروں میں ناریل تیل کے متعدد برانڈز میں غیر خوردنی تیل کے نمونے پائے جاتے ہیں۔بازار میں فروخت ہونے والے ناریل تیل کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ صحت کی قیادت میں فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے ریاست بھر میں معائنہ کیا۔’’آپریشن لائف‘‘ کے حصے کے طور پر ’’آپریشن کوکونٹ‘‘ کے نام سے تین روزہ مہم چلائی گئی، جس میں کوکونٹ آئل مینوفیکچرنگ یونٹس کے ساتھ ساتھ ہول سیل اور ریٹیل آؤٹ لیٹس میں بیداری کی غرض سے مہم چلائی گئی ہے ۔ناریل تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ، مارکیٹ میں ملاوٹ شدہ تیل آرہے ہیں۔