کوچی ۔ ناریل کی ترقی بورڈ (سی ڈی بی) کی جانب سے 26 اپریل سے یکم مئی تک منعقد کی جانے والی ‘سائنسی ناریل کی کاشت، پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن’ پر ملک گیر بیداری مہم میں تقریباً 20,000 ناریل کاشتکاروں کی شرکت متوقع ہے ۔ یہ جانکاری سی ڈی بی حکام نے ہفتہ کو دی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر 26 اپریل کو ورچوئل انداز میں پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔ ہفتہ کو بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ مہم کے تحت ناریل کی کاشت، پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے مختلف پہلوؤں پر تقریباً 80 سیمینار منعقد کیے جائیں گے ۔ بیداری کی کلاسیں انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر)، سنٹرل پلانٹیشن کراپ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی پی سی آر آئی)، ریاستی زراعت؍ باغبانی کے محکموں، کرشی وگیان کیندروں اور کسان تنظیموں کے اشتراک سے منعقد کی جائیں گی۔