اسلام آباد : پاکستان کے وزیر شیرین مزاری نے صدر فرانس ایمونیل مائیکرون پر الزام عائد کیا کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ کررہے ہیں جیسا کہ نازیوں نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا ۔مسلمانوں کے بچوں کو شناختی نمبرات دیئے جائیں گے ۔ دیگر بچوں کو نہیں ، جیسا کہ یہودیوں کو زرد ستارہ پہننے کیلئے مجبور کیا گیا تھا تاکہ ان کی شناخت ہوسکے ۔ خاتون وزیر نے اپنی اس ٹویٹ کو فوری حذف کردیا ۔ صدر فرانس کے تعلق سے ان کے ریمار ک پر فرانسیسی حکام نے وضاحت کی کہ یہ فرانس میں شناختی نمبرات تمام بچوں کیلئے ہوں گے ۔ صدر فرانس سے متعلق پاکستانی وزیر کے بیان کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر نے جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ تشویشناک ہیں ۔ ان کا یہ بیان تحقیر آمیز اور نفرت پر مبنی ہے ۔ فرانس نے اپنی ناراضگی سے پیرس میں موجود پاکستان کے ناظم الامور کو واقف کروادیا ہے ۔