٭٭ امریکہ کی مغربی ورجینیا میںکلاس فوٹو میں نازی سلامی ( سلیوٹ ) کرنے پر 30پریسن گارڈ ٹرینیز کو نکال دیا گیا ۔ واقعہ کی تحقیقات کرنے پر یہ انکشاف ہوا ۔ ایک کیڈٹ نے چرچ میوزک کمپوزر بائرڈ( انسٹرکٹر کیری بائرڈ) کے احترام کے علامت کے طور پر نازی سلیوٹ کرنے کی اپنے کلاس کے ساتھیوں کو ترغیب دی تھی ۔ گورنر جم جسٹس نے کہا کہ اس قسم کے برتاؤ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔