نازی قتل عام میں بچ جانے والی خاتون کی 100 ویں سالگرہ

,

   

لندن : برطانوی خاتون جو جرمنی میں قتل عام کی کوشش کے دوران جان بچا کر بچ گئی تھیں، لیبیا میں طیارہ حادثہ میں بھی وہ بچ گئیں اور انہیں چھاتی کا کینسر بھی تھی اور کوویڈ۔19 سے بھی متاثر رہیں، ان تمام کے باوجود انہوں نے اپنی 100 ویں سالگرہ منائی ہے۔ جواینڈریو نامی یہ خاتون اس وقت کیر ہوم میں اپنی زندگی گزار رہی ہیں۔ انہیں ملیکہ برطانیہ کی جانب سے بھی سالگرہ کا کارڈ موصول ہوا ہے۔ ان کی 57 سالہ دختر موجودہ پابندیوں کی وجہ سے ماں کی سالگرہ تقریب میں شرکت نہیں کرسکی۔