ناسا کا سٹلائیٹ یوکرین میں گر کر تباہ ہونے کی تردید

   

واشنگٹن : ناسا نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس کا خلائی سیٹلائٹ یوکرین میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔یوکرین کی فضائیہ کا کہنا تھا کہ دارالحکومت کیف میں دیکھی گئی دہشت ناک اور پراسرار چمک سیٹلائٹ یا شہابیہ گرنے کے سبب ہوئی تھی۔اس موقع پر سائرن بجائے گئے تھے جس سے لوگ خوف وہراس کا شکار ہوگئے تھے کہ 21 برس بعد زمین پر گرنے والا ناسا کا سیٹلائٹ کیف کی جانب تو نہیں آگیا۔ناسا نے وضاحت کی ہے کہ اس کا سیٹلائٹ ابھی فضا ہی میں ہے۔یہ واضح نہیں کہ یوکرین پر دیکھی گئی پراسرار چمک کی وجہ کیا تھی۔