واشنگٹن: ناسا نے دوسری انسانی خلائی گاڑی تیار کرنے کے منصوبہ کا اعلان کردیا ہے۔ لینڈر اسپیس شٹل کی طرح ہوتا ہے جس میں انسان بیٹھ کر چاند پر اتر سکتا ہے۔انسان کو چاند پر دوبارہ بھیجنے کے لیے ناسا کی یہ دوسری بڑی خلائی پرواز ہوگی۔ شٹل کی تعمیر کے لیے ایجنسی تجارتی خلائی کمپنیوں سے ایسے شٹل کے لیے ڈیزائن تجویز کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے جو لوگوں کو چاند کے مدار اور چاند کی سطح تک لے جا سکیں۔