واشنگٹن : ناسا نے اپنے آئندہ چاند کے مشن کیلئے آرٹیمائس ٹیم تشکیل دی ہے جس کیلئے ابتداء میں 18 خلا بازوں کا انتخاب کیا گیا جن میں ہندوستانی نژاد امریکی اسٹروناٹ راجہ چاری بھی شامل ہے۔ امریکہ کے نائب صدر مائک پینس نے کل فلوریڈا کے ناسا کے کینیڈی اسپیس سنٹر میں نیشنل اسپیس کونسل کے آٹھویں اجلاس کے موقع پر اس ٹیم کا تعارف کروایا۔ اسٹروناٹ کی یہ ٹیم انتہائی مہارت اور تجربہ کی حامل ہے جو وسیع پس منظر رکھتی ہے۔ ناسا کی جانب سے چاند کا اگلا مشن 2024ء میں ہوگا جس میں فرسٹ لیڈی اور نیکسٹ مین کو بھیجا جائے گا۔