نیویاک ۔ چار آزمائشی پروازوں میں توقعات سے بڑھ کر کارکردگی کے بعد ناسا نے مریخ پر بھیجے گئے ہیلی کاپٹر ’انجینیوئٹی‘ کے مشن کی مدت بڑھا دی ہے۔ کسی بھی دوسرے سیارے پر اڑنے والے اس اولین ہیلی کاپٹر کے حوالے سے ناسا کے مطابق اسے تصور کے امتحان کے مشن سے اب تحقیقی کام پر مامور کیا جا رہا ہے۔ اب یہ ہیلی کاپٹر سرخ سیارے پر فضائی گشت سمیت مختلف دیگر امور کے ذریعہ آئندہ کے مشنز کے لیے اہم معلومات کا ذریعہ بنے گا۔ ابتدائی طور پر اس ہیلی کاپٹر کے لیے 30 دن کا مشن رکھا گیا تھا۔ تاہم شمسی توانائی سے اڑنے والا یہ 4 پاؤنڈ کا ہیلی کاپٹر جمعہ کو چوتھی مرتبہ قریب دو منٹ تک اڑایا گیا۔