لاس اینجلس، 10 اگست (یو این آئی) ناسا کے اسپیس ایکس کریو ۔10 کے خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر تقریباً پانچ ماہ کے مشن کے بعد ہفتہ کو زمین پر لوٹ آئے ۔اسپیس ایکس ڈریگن خلائی جہاز چار رکنی عملے کو لے کر ہفتہ کی صبح سان ڈیاگو، کیلیفورنیا کے ساحل پر اُترا۔یہ ناسا کے کمرشل کریو پروگرام کے تحت پہلا عملے کا مشن ہے جوکیلیفورنیا کے قریب بحر الکاہل میں اُترا ہے ۔اس سے پہلے کے مشن فلوریڈا کے قریبی مقام پر اُترتے تھے ۔واپس آنے والے اس عملے میں ناسا کے خلاباز این میک کلین اور نکول آئرس، جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے خلاباز تاکویا اونیشی اور خلا نوردروسکوسموس کے خلا نورد کریل پیسکوف شامل تھے ۔ناسا کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر اپنے قیام کے دوران اس عملے نے درجنوں تجربات اور ٹیکنالوجی کے مظاہرے کیے جن میں خلائی چہل قدمی اور بجلی کے مشاہدے سے لے کر ڈی این اے ٹپ ٹیسٹنگ اور مائکرو اسکوپک موشن اسٹڈیز شامل ہیں۔