ناسک۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گھن گرج کے ساتھ بارش اور بجلی گرنے کے الگ الگ واقعات میں مہاراشٹرا کے ضلع ناسک میں 3 افراد مارے گئے۔ اس طرح بارش سے متعلق واقعات میں ہونے والی اموات گزشتہ 4 دن میں 7 تک پہنچ گئی۔ اس بے موسم بارش نے گزشتہ منگل کو ان افراد کی جان لے لی۔ ان واقعات میں 9 مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔ مالے گائوں، ساٹنا، سنشا، نیپڈ اور ناسک تحصیل میں 21 مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ کلکٹر آفس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مہلوکین کے پسماندگان کو مالی امداد دی جائے گی۔
