ناسک میں بس ۔ آٹو تصادم ۔ 20افراد ہلاک

,

   

ممبئی 28 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے ناسک ضلع میں ایک آٹو رکشا اور بس میں ہوئے تصادم میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے ۔ حادثہ کے بعد دونوں گاڑیاں سڑک کے کنارے ایک کنویں میں جا گریں۔ پولیس نے بتایا کہ زائد از 18 افراد اس حادثہ میں زخمی بھی ہوئے ہیں جو شام چار بجے پیش آیا ۔ کہا گیا ہے کہ ایک تیز رفتار بس نے آٹو رکشا کو ٹکر دیدی ۔ زخمیوں میں زیادہ تر بس مسافرین بتائے گئے ہیں۔