ناسک: مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے پولنگ بوتھ پر شیو سینا کے امیدوار سوہاس کاندے اور آزاد امیدوار سمیر بھجبل کے درمیان کچھ ووٹروں کی شناخت پر گرما گرم تبادلہ ہوا۔ حکام نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔حکام نے بتایا کہ پولیس اور انتخابی اہلکار بعد میں موقع پر پہنچ گئے۔. انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے اور اس واقعے کی وجہ سے ووٹنگ متاثر نہیں ہوئی۔نندگاؤں اسمبلی حلقہ کے پولنگ بوتھ پر کاندے اور بھجبل کے ساتھ ساتھ ان کے حامیوں کے درمیان اس وقت گرما گرم بحث ہوئی جب آزاد امیدوار نے علاقے کے کچھ ووٹروں کی شناخت پر اعتراض کیا۔.ناسک ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جلج شرما نے کہا، نندگاؤں اسمبلی حلقہ میں ووٹروں کی شناخت کے حوالے سے دو امیدواروں کے درمیان جھگڑا ہوا۔انہوں نے کہاکہ پولیس اور انتخابی مبصرین فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور عوامی نمائندگی ایکٹ کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی مداخلت کے بعد وہاں سے ایک امیدوار چلا گیا۔شرما نے کہاکہیہ واضح ہے کہ پولنگ افسران ووٹرز کی شناخت چیک کرتے ہیں اور تب ہی انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دیتے ہیں۔شرما نے کہاکہ اس واقعہکا ووٹنگ پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔. پولنگ سٹیشن پر ووٹنگ کا عمل آسانی سے جاری ہے۔