ناسک ، 30 دسمبر(یو این آئی) ناسک ضلع کے ہرسل اور پیٹھ تعلقہ میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ سی ڈی او میری زلزلہ مانیٹرنگ مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت معمولی تھی اور کسی قسم کی جان و مال کا نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے ۔پیٹھ تعلقہ کے ماوجے اوسٹھالے میں صبح 9 بجکر 25 منٹ پر جھٹکے ریکارڈ کیے گئے جبکہ ہرسل میں تقریباً ساڑھے نو بجے جھٹکے محسوس ہوئے ۔ زلزلہ محسوس ہوتے ہی مقامی افراد نے فوری طور پر تحصیل دفاتر سے رابطہ کیا، جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی۔ واقعہ کے بعد کلکٹر ایوش پرساد اور رہائشی نائب کلکٹر رجبوت کی ہدایت پر آپتی نوارن افسر دیش پانڈے ، تحصیلدار اور متعلقہ انتظامی عملہ متحرک ہے ۔
اور دونوں علاقوں کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ ضلعی حکام نے کہا ہے کہ شہری گھبراہٹ میں نہ آئیں اور احتیاطی رہنمائی پر عمل کریں، کیونکہ اب تک کوئی نقصان درج نہیں ہوا۔
