ناسک میں موسلا دھار بارش، ایک ہلاک

   

Ferty9 Clinic

ناسک 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے جبکہ گرج چمک کے ساتھ ماقبل موسم برسات موسلا دھار بارش ہوئی۔ ضلع ناسک (مہاراشٹرا) کے بعض علاقوں میں یہ بارش محسوس کی گئی۔ درخت چار مقامات پر ناسک میں جڑ سے اُکھڑگئے۔ شام کے وقت آندھی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں برقی سربراہی منقطع ہوگئی اور پانچ گھنٹے تک اِسے بحال نہیں کیا جاسکے۔ ایک 70 سالہ بوڑھی عورت اُس وقت ہلاک ہوئی جبکہ اُس کے گھر کی ٹین کی چھت علاقہ وڈالا میں منہدم ہوگئی۔ جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھی۔ یہ واقعہ اندرا نگر کے علاقہ میں پیش آیا۔ اُس کے خاندان کے تین افراد بھی اِس واقعہ میں زخمی ہوئے۔