ناسک میں 2027 کمبھ میلےکی تیاریوں پر اجلاس

   

ممبئی ، یکم جون (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اتوار کو ناسک پہنچے جہاں وہ 2027 میں منعقد ہونے والے سمہستھ کمبھ میلے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم میٹنگ کی صدارت کریں گے ۔ اس اجلاس میں 13 اکھاڑوں کے سربراہان کے علاوہ مختلف ایجنسیوں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے ۔ میٹنگ میں کمبھ میلہ کی تنظیم، سہولیات، سیکورٹی، رہائش، ٹریفک اور صفائی ستھرائی جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بعد ازاں فڑنویس، ناسک روڈ پر واقع مہاراشٹر انوائرمنٹل انجینئرنگ ٹریننگ اینڈ ریسرچ اکیڈمی (میٹرا) میں ایک خصوصی پروگرام میں بھی شریک ہوں گے ۔