نئی دہلی5نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندی کی مشہور مصنفہ ناصرہ شرما کو 2019 کا ممتاز ‘ ویاس سمان ’ دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔کے کے بڑلا فاؤنڈیشن نے ناصرہ شرما کو ان کے ناول ‘کاغذ کی ناؤ’ کے لئے یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ساہتیہ اکیڈمی کے سابق صدر اور مشہور مصنف ڈاکٹر وشوناتھ پرساد تیواری کی صدارت میں قائم سلیکشن کمیٹی نے گزشتہ 10 برسوں میں شائع کتابوں میں بہترین شاہکار ‘کاغذ کی ناؤ’ کو قرار دیا ہے ۔ اس ایوارڈ میں چار لاکھ کی رقم ، توصیفی سند اور مومنٹو شامل ہے ۔فاؤنڈیشن کے ڈائرکٹر سریش رتوپرنا کی طرف سے آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق 22 اگست 1948 کو الہ آباد (پریاگراج) میں پیدا ہونے والی مسز شرما نے فارسی زبان و ادب میں ایم اے کیا ہے۔