ریاض۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی صحرائی ٹریک پر جاری ڈکار ریلی کے نویں مرحلے میں دفاعی چمپئن ناصر العطائیہ نے برتری حاصل کر لی، ریتلے اور پتھریلے راستوں پر گاڑی کی الٹ بازی سے ایونٹ میں سنسنی آ گئی، موٹر سائیکلسٹ کی مہارت بھی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ موٹر ڈکار ریلی کا نواں مرحلہ چار سو دس کلو میٹر کا صحرائی سفر، ریت ہی نہیں پتھریلے ٹریک نے ڈرائیورزکو کافی پریشان کیا۔ قطر کے ڈرائیور ناصر العطائیہ نے اعزازکا دفاع کرتے ہوئے برتری حاصل کر لی۔ ناصر العطائیہ نے چوبیس سیکنڈ کے فرق سے حریف کارلوس سینز کو پیچھے چھوڑا۔یاد رہے ساتویں مرحلہ کے دوران ڈرائیور کی حادثہ میں موت کے بعد آٹھواں مرحلہ ملتوی کردیا گیاتھا۔
اسٹراوس کو سر کا خطاب
لندن۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق انگلش کپتان اور ای سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر اینڈریو سٹراؤس کو سر کا خطاب دے دیا گیا۔بکنگھم پیلس میں منعقدہ تقریب کے دوران انہوں نے شہزادہ ولیم سے اپنا اعزاز وصول کیا۔