ناظرین کے بغیر کھیلنا ہی آگے بڑھنے کا راستہ:کیری

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے وکٹ کیپر ایلیکس کیری نے کہا ہے کہ کورونا سے پیدا موجودہ حالات میں ناظرین کے بغیر کھیلنا ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے ۔کیری نے اپنی آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپٹلس کے انسٹاگرام سے راست بات چیت میں ناظرین کے بغیر کھیلنے کے امکان کے بارے میں کہا کہ شائقین کے بغیر نہیں کھیلنا عجیب ہو گا، لیکن آگے بڑھنے کا وقت یہی راستہ دکھائی دے رہا۔ اب کرکٹ تھوڑا سا مختلف ہونے جا رہا ہے ۔بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ اور آئی پی ایل ہم سب کھیلنا چاہتے ہیں لیکن شائقین کے بغیر کسی بھی چیز کا تصور کرنا مشکل ہے ۔ یہ ایک سونے پن کا احساس ہونے جا رہا ہے ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ شائقین کو ٹی وی پر کرکٹ سے لطف اندوز ہونا ہوگا اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ اب بھی کچھ ٹھوس کرکٹ ہونے کی امید ہے ۔