ناقابل تسخیر اٹلی کو اسپین سے شکست

   

میڈرڈ۔مسلسل 37 مقابلوں میں فتوحات حاصل کرکے عالمی ریکارڈ بنانے والی اٹلی کی ٹیم کو اسپین نے شکست دے دی ہے ۔یوایفا نیشن لیگ کے سیمی فائنل میں اسپینی ٹیم نے 1-2 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی۔نیشن لیگ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں اسپین کے فیرن ٹوریس نے17ویں منٹ میں مائیکل اویارزبل کے کراس پر خوبصورت گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔میچ کے 42 ویں منٹ میں اطالوی ڈیفینڈر بونوچی کو سرخ کارڈ دکھادیاگیا، جس کا فائدہ اسپین نے اٹھاتے ہوئے ایک اورگول کردیا۔ فیرن ٹوریس ایک با پھر ہیڈرکے ذریعے گیند کو جال کی راہ دکھانے میں کامیاب رہے۔ دوسرے ہاف میں اٹلی جانب سے پیلگ رینی نے گول کرکے برتری کم کی لیکن اسپین نے میچ 2-1 سے جیت کر یوایفا نیشن کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔