ناقص اختتام سیریز میں شکست کی اہم وجہ :ہرمن

   

ممبئی ۔ جیسے ہی ٹی 20 عالمی چمپئن آسٹریلیا نے بریبورن اسٹیڈیم میں ہندوستان کے خلاف 4-1 سے سیریز جیت لی، کپتان ہرمن پریت کورکو اننگز کے دوسرے ہاف میں اپنی بولنگ یونٹ کی جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا اور انہوںنے اس خامی کا اعتراف کیا ہے۔ ہرمن پریت نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم نے بہت ساری چیزوں کی منصوبہ بندی کی تھی کہ آسٹریلیا کوکس طرح روکا جائے، لیکن اعتراف کیا کہ ان منصوبوں کو ایک سنسنی خیز سیریز کے دوران کبھی بھی میدان میں عمل میں نہیں لایا گیا۔ پانچویں اور آخری ٹی20 میں، ہندوستان نے آسٹریلیا کو 67/4 تک روکنے کے لئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن ایشلے گارڈنر اور گریس ہیرس نے پانچویں وکٹ کے لیے 62 گیندوں پر 129 رنزکی اہم شراکت داری بنا کر آسٹریلیا کو آخری آٹھ اوورز میں 112 رنز بناکر 196/4 تک پہنچا دیا۔ جواب میں ہندوستان 142 رنز پر آل آؤٹ ہوگیا کیونکہ آل راؤنڈر ہیدرگراہم نے ہیٹ ٹرک کی۔ ہم پہلے دس اوورز میں واقعی اچھاکر رہے ہیں اور انہیں کوئی آسان رنز نہیں دے رہے ہیں لیکن دسویں اوور کے بعد اچانک چیزیں بدلنے لگیں۔ ہم ان چیزوں کے بارے میں بھی سوچ رہے تھے، جیسے کہ ہم (انہیں) کیسے روک سکتے ہیں۔ ہرمن پریت نے میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے بہت سی چیزوں کی منصوبہ بندی کی، لیکن ہم انہیں میدان میں عملی جامہ پہنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔یاد رہے کہ ہندوستان نے دوسرے مقابلے میں کامیابی کے ساتھ سیریز میں واپسی کی کوشش کی تھی ۔