حیدرآباد ۔ 17 جون ( سیاست نیوز) ناقص اشیاء اور ممنوعہ پان مسالہ و گٹکھا فروخت کرنے والے ایک کرانہ دوکان مالک کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا گیا ہے ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کردیئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سینک پوری علاقہ سے تعلق رکھنے والا 38سالہ ویریندر جو پیشہ سے کرانہ دوکان چلاتا ہے ، یہ شخص ناقص گٹکھا اور پان مسالہ کو زائد قیمتوں میں فروخت کررہا تھا ۔ مہیش سنگھ نامی شخص جو آنند باغ ملکاجگری کا ساکن ہے اس نے کم قیمت میں خریداری کرتے ہوئے زائد قیمتوں میں فروخت کررہا تھا ۔ سال 2019ء میں دو مرتبہ اس کے خلاف کشائی گوڑہ پولیس نے کارروائی اور جیل منتقل کردیا تھا لیکن اس نے یہ کاروبار نہیں چھوڑا اور ایک ہی طرح کے جرم میں بار بار ملوث پایا گیا ۔ کمشنر پولیس نے اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔