ناقص بیج کی وجہ کپاس کی فصل ضائع

   

بھینسہ میں کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ، آر ڈی او کو یادداشت
بھینسہ :بھینسہ آرڈی او دفتر کے روبرو کانگریس ،بی جے پی ،Nsui اور کسان برادری نے احتجاج ودھرنا منظم کیااور ایک تحریری یادداشت آرڈی او ای راجو کو پیش کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہوئے بتایاکہ موضع چیچوند کے تقریبا تیس کاشتکاروں نے بھینسہ شہر کے گاندھی گنج میں واقع (Gauri) گئوری ٹریڈرس اور مہادیوٹریڈرس سے کپاس کے بیج خریدی کرتے ہوئے کاشتکاری کی لیکن دیڑھ ماہ کاوقفہ گذرنے کے باوجود بھی فصل سے کوئی پھل حاصل نہیں ہوا جس پر کسان تشویش میں مبتلا ہوکر اگریکلچر عہدیداروں کو اس سے واقف کروایا جس پر پتہ چلاکہ ناقص وجعلی بیجوں کی کاشتکاری کے سبب فصل متاثر ہوئی ہے جسکی وجہ سے کسانوں کا کافی مالی نقصان اور کاشتکاری کیلیئے کی گئی تمام محنتیں ضائع ہوئی ہے جسکی وجہ سے کسان کافی پریشان حال ہے اور قرض کے بوجھ کی وجہ سے خودکشی پر مجبور ہورہے ہیں انھوں نے کسانوں کو مالی معاوضے ادا کرتے ہوئے گئوری ٹریڈرس اور مہادیو ٹریڈرس کے خلاف کاروائی کرنے اوراعلٰی حکام کو اس جانب متوجہ کروائے اس موقع پر کانگریس او بی سی سیل ریاستی نائب صدر آنند راؤ پٹیل ، کانگریس ٹاؤن صدر سرینواس ، این ایس یو آئی ضلع انچارج امجد شیخ ، یوتھ کانگریس قائد کونڈا روی ، بی جے پی قائد تالوڈ سرینواس کے علاوہ موضع چیچوند کے متاثرہ کسان ناگ بھوشن ، ناگ ناتھ اور گنگارام ودیگر موجودتھے۔نوٹ:میل پرتصویر موجودہے جسمیں آرڈی او یادداشت پیش کرتے ہوئے۔