’پٹنا پرگتی‘ پروگرام کے تحت تاریکی دور کرنے اور بہتر روشنی کی فراہمی پر اہم توجہ
حیدرآباد 8 مارچ (سیاست نیوز) ’پٹنا پرگتی‘ پروگرام کے اہم ایجنڈہ میں تاریک اور کم روشنی والے علاقوں میں بہتر روشنی فراہم کرنا اور انھیں روشن بنانا ہے۔ اس سلسلہ میں وزیر بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی کے ٹی راما راؤ نے میونسپل ایڈمنسٹریشن ونگ کو ہدایت دی کہ تمام بلدیات میں ان علاقوں میں جہاں روشنی نہ ہو اور ناقص روشنی ہو وہاں بہتر روشنی کی فراہمی کے لئے مزید ایل ای ڈی اور سولار لائٹس لگائے جائیں۔ آؤٹر رنگ روڈ انڈر پاسیس پر ایل ای ڈی اور سولار لائٹس لگانے پر پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی اروند کمار کی ستائش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ٹوئٹ کیاکہ ’پٹنا پرگتی پروگرام کے حصہ کے طور پر اس کا آغاز کریں۔ بہتر روشنی سے آراستہ آؤٹر رنگ روڈ انڈر پاسیس کی چند تصاویر کو شیر کرتے ہوئے اتوار کو اروند کمار نے ٹوئیٹ کیاکہ ’’وزیر بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی کے ٹی راما راؤ کی ہدایات کے مطابق تاریکی کو دور کرنے اور آؤٹر رنگ روڈ کے نیچے تمام 165 انڈر پاسیس پر بہتر روشنی کی فراہمی کے کام مکمل ہوگئے ہیں۔