ناقص سڑکوں پر حادثہ میں زخمی شہریوں کو معاوضہ کے دعویٰ کا حق

,

   

سڑکوں کی حالت سے بنگلور میں نگرپالیکا کو واقف کروانا ٹریفک پولیس کی ذمہ داری: کرناٹک ہائیکورٹ

بنگلورو ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک ہائیکورٹ نے اس تاثر کا اظہار کیا کہ بنگلور میں سڑکوں کی حالت کو بعیداز اطمینان ہیں اور ایسی سڑکوں کے سبب شہریوں کو دشواریوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے اور واضح کیا کہ ہروہاٹ بنگلور مہانگرا پالیکا کی طرف سے سڑکوں یا فٹ پاتھس کی ناقص دیکھ بھال کے سبب شہریوں کو کوئی نقصان پہنچنے کی صورت میں وہ معاوضہ کیلئے ادعا پیش کرسکتے ہیں۔ چیف جسٹس شرینواس اوکا اور جسٹس محمد نواز پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے کہا کہ حتیٰ کہ ٹیکس کی ادائی کے باوجود شہریوں کو ہنوز خطرہ لاحق ہے اور لوگ زخمی ہورہے ہیں۔ چنانچہ ’’ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ سڑکوں کی ناقص حالت کے سبب حادثات کی صورت میں شہری معاوضہ کا دعویٰ کرسکتے ہیں‘‘۔ کرناٹک ہائیکورٹ نے اپنی عبوری ہایت میں ٹریفک پولیس کو بھی سڑکوں اور فٹ پاتھس کی حالت دیکھنے کے اور بی بی ایم پی کو رپورٹ پیش کرنے کے کام میں شامل کیا۔ عدالت نے کہا کہ ’’سڑکوں کی ناقص حالت اور گڑھوں کے بارے میں بی بی ایم پی کو مطلع کرنا ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ہے۔ اس حقیقت کو ملحوظ رکھتے ہوئے کہ کورا منگلا کے تین افراد اور وجئین مینن کی طرف سے مفادعمہ کی درخواست دائر کرنے کے چار سال گزرنے کے باوجود شہر کی سڑکیں گڑھوں سے محفوظ نہیں ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ایسی بے شمار مثالیں جن میں سڑکوں کی بدترین حالت اور گڑھوں سے ہونے والے حادثات سے شہریوں کی جانوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ بالخصوص انہیں (ان کی جانوں کو زیادہ خطرات ہیں) جو ٹووہیلرس پر سفر کرتے ہیں۔