ناقص شروعات میں بھی ویدا نے اکشے کو شکست دی

   

ممبئی ۔ یوم آزادی کے موقع پر بالی ووڈ میں ایک سے زیادہ فلمیں ریلیز ہوئی جس میں جان ابراہم اور شروری کی فلم ویدا نے باکس آفس پر کم نتائج دیکھے ہیں۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق، نکھل اڈوانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم نے افتتاحی دن 6 تا 7 کروڑ روپئے کمائے ۔ اس فلم نے ایڈوانس بکنگ سے بہتر اعداد شمار درج کئے ہیں اور اس کی بنیادی وجہ یوم آزادی کی چھٹیوں پر مداحوں کی سینما گھروں میں آمد ہے۔ فلم نے شہری مراکز کے مقابلے بڑے پیمانے دہی بیلٹ میں بہتر کام کیا ہے اور اس کی وجہ ایکشن طرز ہے۔ ویدا کی جیت درحقیقت یہ ہے کہ اس نے اکشے کمار کی زیر قیادت فلم کھیل کھیل کے مقابلے میں پہلے دن بڑا اسکور کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کھیل کھیل میں کی بات کریں تو اکشے کمار کی کامیڈی فلم نے افتتاحی دن 5.25 تا 5.75 کروڑ کا ہی بزنس کیا ہے اور یہ اکشے کمارکے لیے یوم آزادی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلموں میں سب سے کم بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے ۔