ناقص صفائی انتظامات پر کلکٹر کا اظہار برہمی

   

سنگاریڈی ضلع پریشد گرلز اسکول کا معائنہ، ہیڈ مسٹریس کو معطل کرنے ڈی ای او کو ہدایت

سنگا ریڈی۔ 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی ضلع کلکٹر پی پراوینیا نے ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول سنگاریڈی کے ناقص صفائی انتظامات پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا کلکٹر نے اسکول کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول میں صفائی کے ناقص انتظامات اور ایف آر ایس (Facility Reporting System) کے غیر مؤثر نفاذ پر برہمی ظاہر کی، کلکٹر نے اسکول کے بیت الخلا اور واش رومز کا معائنہ کیا، جو نہایت گندی حالت میں پائے گئے۔ صورتحال دیکھ کر کلکٹر نے ہیڈ مسٹریس روجہ پر سخت ناراضگی ظاہر کی اور فوری طور پر انہیں معطل کرنے کے احکامات ضلع ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وینکٹیشورلو کو دی، کلکٹر نے یہ بھی ہدایت دی کہ موجودہ صفائی عملے کو ہٹا کر نئے عملے کا تقرر کیا جائے تاکہ اسکول کی صفائی کو بہتر بنایا جا سکے۔ اسکول احاطے میں ڈسٹ بنز نصب کرنے اور کلاس رومز کو صاف ستھرا رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں کلکٹر نے اساتذہ سے کہا کہ وہ دسویں جماعت کے طلبہ کی سو فیصد کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ابھی سے خصوصی کلاسز اور منصوبہ بندی کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں۔انہوں نے زور دیا کہ اساتذہ اور عملہ تعلیم کے معیار میں بہتری کے لیے ذمہ داری کے ساتھ کام کریں اور طلبہ کے لیے بہتر تعلیمی ماحول فراہم کریں کلکٹر نے اسکول بلڈنگ اور ٹوائلٹ کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا کہ سامنے کچرہ پڑا ہوا ہے کلکٹر نے اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکول بلڈنگ کی صاف صفائی ٹائلٹس کی صفائی کا ہر دن معائنہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے روزانہ بہتر تعلیم پر توجہ دینے اور اساتذہ وقت کی پابندی کریں۔