ناقص فام کا شکار کوہلی کے کانپور میں 5 ریکارڈز منتظر

   

براڈ مین کی 29 سنچریوں، سچن کے 115 کیچز
اور ڈراویڈکے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے کے مواقع

کانپور ۔ بنگلہ دیش کو چنئی میں 4 دن کے اندر شکست دینے کے بعد اب کانپور میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹسٹ میچ پر نظریں مرکوز ہیں ۔ ویرات کوہلی کانپور میں 5 بڑے ریکارڈ قربان منتظر ہیں، جن کے وہ بہت قریب ہیں؟ ہندوستان نے اب تک کانپور میں 23 ٹسٹ کھیلے ہیں جن میں سے اس نے 7 جیتے ہیں اور 3 ہارے ہیں اور13 ٹسٹ ڈرا ہوئے ہیں۔ ہندوستان نے بنگلہ دیش کے خلاف یہاں پہلے کوئی ٹسٹ نہیں کھیلا ہے۔ یعنی یہ پہلا موقع ہوگا جب ہندوستان اور بنگلہ دیش کانپور میں ریڈ بال کرکٹ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ہندوستان نے کانپور میں جو 23 ٹسٹ کھیلے، ان میں کوہلی صرف ایک ٹسٹ میچ کھیلا ہے۔ کوہلی نے کانپور میں نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹسٹ کھیلا، جس میں انہوں نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر صرف 27 رنز بنائے۔ کوہلی نے پھر پہلی اننگز میں 9 اور دوسری اننگز میں 18 رنز بنائے۔ اب کانپور میں کنگ کوہلی کی اس کارکردگی سے یہ توقع بالکل نہیں کی جا سکتی کہ وہ ریکارڈ توڑ دیں گے۔ موجودہ سیریز میں کھیلے گئے آخری ٹسٹ میں بھی ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ انہوں نے چنئی ٹسٹ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر صرف 23 رنز بنائے ۔ انہوں نے واحد کارنامہ اپنے گھر پر12000 رنز مکمل کرنا تھا۔ تاہم سکے کا دوسرا رخ یہ ہے کہ کوہلی نے پچھلی 20 اننگز میں بھلے ہی کوئی انٹرنیشنل سنچری اسکور نہ کی ہو لیکن ان کے پاس اتنی صلاحیت اور تجربہ ہے کہ وہ مایوس کن فارم کو پس پشت ڈال کر بڑی اننگز کھیل سکتے ہیں۔ اگر کوہلی کانپور میں ایسا کچھ کرتے ہیں تو وہ کچھ بڑے ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ ڈان بریڈمین کی 29 ٹسٹ سنچریوں کو پیچھے چھوڑنا کوہلی کے لئے یہاں آسان ہوگا ۔ اس وقت کوہلی کے نام 29 ٹسٹ سنچریاں درج ہیں لیکن جیسے ہی وہ کانپور میں سنچری بنائیں گے، وہ بریڈمین کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ دوسرا ریکارڈ سچن سے متعلق ہے۔ اگر کوہلی کانپور میں سنچریوں کے معاملے میں بریڈمین کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں تو ان کے پاس کیچز کے معاملے میں سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑنے کا موقع ملے گا۔ سچن نے ٹسٹ میں 115 کیچ لیے ہیں۔ وہیں کوہلی نے اب تک 113 کیچ پکڑے ہیں ، یعنی جیسے ہی وہ 3 کیچ لیں گے سچن کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ کوہلی کے پاس کانپور میں 600 سے کم اننگز میں 27000 بین الاقوامی رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بننے کا موقع ہے۔ کوہلی یہ ریکارڈ بنانے سے صرف 35 رنز دور ہیں۔ فی الحال یہ ریکارڈ سچن کے نام ہے جنہوں نے یہ ریکارڈ 623 اننگز میں کیا تھا۔ کوہلی کے پاس ٹسٹ کرکٹ میں 1000 چوکے لگانے کا بھی موقع ہے۔ وہ کانپور میں اپنا 7واں چوکا لگا کر یہ کارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔ اگر کوہلی کانپور ٹسٹ میں 129 رنز بنا لیتے ہیں تو وہ ٹسٹ کرکٹ میں 9000 رنز بنانے والے چوتھے ہندوستانی بن جائیں گے۔ ان سے پہلے صرف سنیل گواسکر، سچن ٹنڈولکر اور راہول ڈراویڈ ہی یہ ریکارڈ بناپائے ہیں۔