نئی دہلی۔ 4نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں کھیلے گئے ہند ۔ بنگلہ دیش میچ میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا لیکن ماضی میں ٹیم کو کامیابی دلاپانے میں ناکام رہنے والے مشفق الرحیم نے اس مرتبہ کامیابی دلا کرہی دم لیا۔ انہوں نے ہندوستان کی تجربہ کاربولروں کو آخری اووروں میں بین الاقوامی کرکٹ کا سبق پڑھایا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بنگلہ دیش کے خلاف ہوئی شکست کی اہم وجوہات میں مشفق الرحیم کا اہم موقع پر کیچ چھوڑنا ، جب ڈی آر ایس کا فیصلہ کرنا تھا تب خاموش رہنا اور ریشپھ پنت کی جانب سے غلط ڈی آر ایس کیلئے مطالبہ کرنا ،کو سرفہرست قرار دیا۔ دریں اثناء انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دوسری مقابلے میں ہندوستانی ٹیم واپسی کرے گی۔ یاد رہ کہ بنگلہ دیش کی اننگز کے ایک اوور کے دوران رشبھ پنت نے تین غلطیاں کردیں، جو بعد میں ٹیم کو بھاری پڑگئیں۔ اس دوران روہت شرما پریشان بھی نظرآئے۔