حیدرآباد۔/19 نومبر، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ منڈی میر عالم کے قریب ایک ہوٹل میں مندی کھانے کے بعد 45 افراد متاثر ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ کی شب ایک ہوٹل میں مندی کھانے کے بعد 45 افراد کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس میں 12 افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ متاثرہ افراد کو مختلف دواخانوں میں منتقل کیا گیا تھا۔ اس اطلاع پر جی ایچ ایم سی عملہ بھی فوری حرکت میں آگیا اور مندی کی ہوٹل پر دھاوا کیا اور وہاں سے کھانے کے نمونے حاصل کئے گئے۔ جی ایچ ایم سی ذرائع نے بتایا کہ ناقص مایونیز کریم کی وجہ سے یہ لوگ متاثر ہوئے۔ جی ایچ ایم سی حکام نے بعد معائنہ مذکورہ مندی کی ہوٹل کو مہر بند کردیا۔متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے۔