راجگیر، 31 اگست (یواین آئی) بہار میں نالندہ ضلع کے سرمیرا تھانہ علاقے میں بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔متوفی کی شناخت چوہرچک باشندہ برج یادو کے بیٹے شِشو پال کمارکے طور پر کی گئی ہے ۔ چوہرچک گاؤں میں 12 جولائی کی رات کشوری یادو کو قتل کر دیا گیا تھا، اس معاملے میں شِشوپال کا نام سامنے آیا تھا۔ شبہ ہے کہ اس واقعہ کا بدلہ لینے کیلئے بدمعاشوں نے موقع ملتے ہی شِشوپال کوگولی مار کر ہلاک کر دیا۔