محبوب نگر : مستقر محبوب نگر اور اطراف کے نالوں سے مٹی کی نکاسی کرتے ہوئے صفائی کرنے کی ایڈیشنل کلکٹر تیجس نندلال پوار نے میونسپل کمشنر کو ہدایت دی ،وہ مستقر محبوب نگر کے کئی ایک علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے ۔ انھوں نے کمشنر کو ہدایت دی کہ کچہرے کی منتقلی کیلئے مزید (20) آٹوز کا اضافہ کیا جائے اور شہر کے بڑے نالوں کی جے سی بی کے ذریعہ اور چھوٹی موریوں کی بلدی عملہ کو متعین کرتے ہوئے صفائی کا کام انجام دیں۔ رحمانیہ مسجد کے روبرو نالے کی صفائی کے کام کا بھی انھوں نے معائنہ کیا ۔ کلاک ٹاؤن کے اطراف جو پانی جمع ہورہا ہے اس مسئلہ کا مستقل حل تلاش کیا جائے ۔ ایڈیشنل کلکٹر نے عرب گلی ، بایما ٹوٹہ ، ریوا بیکری ، بس اسٹانڈ ، رحمانیہ مسجد ، درگاہ عبدالقادرؒ علاقوں میں سیانٹیشن کے حالات کاجائزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر پردیپ کمار ، میونسپل انجینئرس ، سنیٹری انسپکٹرز و دیگر موجود تھے ۔