نالے میں گرنے سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/25 جنوری، ( سیاست نیوز) بلدیہ کے کنٹراکٹر کی مجرمانہ لاپرواہی سے ایک شخص مشتبہ طور پر نالے میں گر کر ہلاک ہوگیا۔ ملکاجگیری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ انٹونی البرٹ جو راجہ نگر کالونی علاقہ کا ساکن تھا 23 جنوری کو اپنے مکان سے نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔ 24 جنوری کو انٹونی البرٹ کی موت کی اطلاع ملی جو اس علاقہ میں زیر تعمیر ایک نالے میں گر کر فوت ہوگیا۔ مقامی عوام نے بلدی کنٹراکٹر پر مجرمانہ غفلت کا الزام لگایا اور بلدی حکام کو حالات کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ملکاجگیری پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ع
بیوی کے گھر سے چلے جانے پر دلبرداشتہ شخص کی خودکشی
حیدرآباد۔/25 جنوری، ( سیاست نیوز) بیوی کے گھر سے چلے جانے پر دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلیا۔ آصف نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 53 سالہ چندرا شیکھر نے کل رات خودکشی کرلیا۔ چندرا شیکھر زیبا باغ علاقہ میں بیوی اور بچوں کے ساتھ رہتا تھا۔ گھر میں جھگڑے کے بعد چندرا شیکھر کی بیوی بچوں کو لے کر چلے گئی تھیجس سے دلبرداشتہ ہوکر چندرا شیکھر نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چندراشیکھر یادگیر کرناٹک سے تعلق رکھتا تھا جو 5 ماہ قبل حیدرآباد منتقل ہوا تھا اور مزدوری کرتا تھا۔ پولیس آصف نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع